ملکہ برطانیہ کی پیدائش کی دو تاریخیں کیوں؟

جارج دوئم کے دور میں 1748 میں انگلینڈ کی ملکہ کی پیدائش کو دو مرتبہ منانے کی روایت پڑی تھی۔

ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں(اے ایف پی)

تیرہ جون ملکہ الزبتھ دوم کی ’سرکاری سالگرہ‘ ہوتی ہے۔

ملکہ کو پوری دنیا سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوتے ہیں، لیکن ان کی پیدائش کی صحیح تاریخ نے کچھ کو الجھا دیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ملکہ کی سالگرہ ان کی پیدائش کے اصل دن اپریل میں اور بعد میں گرمیوں میں بکنگھم پیلس کے سامنے ایک عظیم پریڈ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

تاہم، رواں سال ’روایتی‘ انداز میں ’رنگوں کی پریڈ‘ منعقد نہیں کی جائے گی۔

ملکہ آخر ہر سال دو سالگرہ کیوں مناتی ہے؟ جاننے کی باتیں یہ ہیں:

ملکہ کی حقیقی سالگرہ کب ہے؟

ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں۔

وہ مئےفیر میں اپنے دادا دادی کے گھر صبح 2:40 بجے سی سیکشن کے ذریعہ پیدا ہوئی تھیں۔

ملکہ اپنی سالگرہ کس طرح مناتی ہے؟

شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملکہ عام طور پر اپنی سالگرہ نجی طور پر مناتی ہیں، لیکن اس دن بھی ہائیڈ پارک میں 41 گولوں، ونڈسر گریٹ پارک میں 21 اور ٹاور آف لندن میں 62 گولوں کی سلامی پیش کی جاتی ہے۔

یہ سلامی عام طور پر ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر ہوتی ہے، لیکن بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے اس سال اس سلامی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

ملکہ کی دوسری سالگرہ کیوں ہوتی ہے؟

ملکہ برطانیہ کی دو سالگرہ کی روایت بادشاہ جارج دوئم کے دور میں 1748 میں پڑی تھی۔ بادشاہ کی سالگرہ خزاں کے اواخر میں تھی اور موسم ان کے اعزاز میں بڑے، عوامی جشن کے لیے موزوں نہیں تھا۔ اسی وجہ سے موسم گرما میں بادشاہ کی سرکاری سالگرہ کی تقریبات کو ’رنگوں کی پریڈ‘ کے ساتھ ملا دیا گیا، جو بنیادی طور پر ایک فوجی تقریب ہے۔

ملکہ کی دوسری سالگرہ کب ہے؟

ملکہ کی دوسری سالگرہ، جسے ان کی ’سرکاری سالگرہ‘ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، عام طور پر جون کے دوسرے ہفتے کو منائی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملکہ اپنی سرکاری سالگرہ اپنے والد شاہ جارج ششم کی طرح جون کی دوسری جمعرات کو مناتی تھیں، لیکن ملکہ کی تاج پوشی کے سات سال بعد، یہ روایت 1959 میں تبدیل ہوگئی۔

ملکہ اپنی سرکاری سالگرہ کس طرح مناتی ہے؟

جون میں ملکہ کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر مرکزی تقریب فوجیوں کی ’رنگوں کی پریڈ‘ یا ٹروپنگ دی کلر پریڈ ہوتی ہے، لیکن بکنگھم پیلس نے مارچ میں کوویڈ 19 وبا کے درمیان اعلان کیا تھا کہ اس سال اس تقریب کو ’روایتی شکل میں‘ نہیں منعقد کیا جائے گا۔

رنگوں کی پریڈ، جس میں 1400 سے زیادہ فوجی، 200 گھوڑے اور 400 موسیقاروں پر مشتمل ہوتی ہے، بکنگھم پیلس سے دی مال کے راستے ہارس پریڈ تک ہوتی ہے۔

شاہی کنبہ کے افراد گھوڑوں یا رتھوں میں سوار ہور کر پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔

پریڈ کا اختتام رائل ایئر فورس (اے آر ایف) کے طیاروں کی پرواز سے ہوتا ہے۔ ملکہ اور شاہی خاندان کے افراد بکنگھم پیلس کی بالکونی سے ہوائی جہاز کا شو دیکھتے ہیں۔

ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک چھوٹی فوجی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل