ملکہ برطانیہ نے کبھی پیزا نہیں کھایا: سابق شیف کا انکشاف

پندرہ سال تک شاہی شیف رہنے والے ڈیرن میک گراڈی کا کہنا ہے کہ جن برسوں میں انہوں نے بکنگھم پیلیس میں کوکنگ کی ان میں ملکہ نے کبھی پیزا نہیں کھایا۔

سابق شاہی شیف ڈیرن میک گراڈی کے مطابق ان کے دور میں 94 سالہ ملکہ کی ناپسندیدگی لسٹ میں سر فہرست ڈارک چاکلیٹ اور گیم (شکار کا گوشت) تھے۔ (اے ایف پی)

سابق شاہی شیف ڈیرن میک گراڈی نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے کبھی پیزا نہیں کھایا۔

انہوں نے یہ انکشاف ملکہ اور شاہی خاندان کے کھانوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرن میک گراڈی 15 سال تک شاہی خاندان کے خانساماں رہے ہیں جن میں سے چار سال وہ شہزادی ڈیانا اور شہزادوں ولیم اور ہیری کے بچپن کے دور میں رہے ہیں۔

یو ایس فوڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: 'ان برسوں میں جب بکنگھم پیلیس میں کوکنگ کرتا تھا ملکہ نے کبھی پیزا نہیں کھایا تھا۔' ڈیرن میک گراڈی کا کہنا تھا انہوں نے اس وقت تک پیزا بنانا شروع نہیں کیا جب تک وہ کین سنگٹن محل نہیں منتقل ہو گئے جہاں یہ لگاتار مینو کا حصہ ہوتا تھا۔


58 سالہ میک گراڈی کہتے ہیں: 'میں ولیم کے لیے روز پیزا بناتا تھا۔ میری دوسری کوکنگ کی کتاب میں 'شاہی شیف گھر پر' ایک چکن مسالہ پیزا ریسپی ہے کیونکہ ولیم کو ہندوستانی کھانا پسند تھا اور پیزا ان دونوں کو اکٹھا کر دیتا ہے۔' باوجود اس کے کہ ملکہ کو یہ اطالوی کھانا پسند نہیں تھا میک گراڈی کا کہنا ہے کہ ملکہ نے کبھی کھانا باورچی خانے واپس نہیں بھیجا۔

سڈنی کے آئی آئی ایس 106.5 ایف ایم کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں شیف ڈیرن نے انکشاف کیا کہ بجائے کھانوں کے بارے میں رائے دینے کے ملکہ اپنی ناپسند کا اظہار ایک نوٹ لکھ کر کرتی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا: 'ملکہ کے میز پر ایک چھوٹی سے نوٹ بک تھی۔ جس میں وہ صرف لکھ دیتی تھیں کہ 'مجھے یہ دوبارہ نہیں چاہیے۔' شیف کے مطابق ان کے دور میں 94 سالہ ملکہ کی ناپسندیدگی لسٹ میں سر فہرست ڈارک چاکلیٹ اور گیم (شکار کا گوشت) تھے۔

ماہر خانساماں کا کہنا تھا:  'خاص طور پر اگر گیم باہر سے منگوایا جاتا۔ چاہے یہ سلمون ہوتا یا بل مورال سے منگوایا گیا ہرن یا سانڈرنگھم سے منگوایا گیا شکار کا گوشت۔' میک گراڈی اب ٹیکساس میں کیٹرنگ کا کاروبار کرتے ہیں اور وہ ملکہ اور ان کے خاندان کے ساتھ گزارے گئے وقت پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔

وہ 1997 میں شہزادی ڈیانا کی پیرس کی سرنگ میں ٹریفک حادثے میں وفات تک ان کے اور ان بیٹوں کے لیے کام کرتے تھے۔ سڈنی کے آئی آئی ایس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں میک گراڈی کا کہنا ہے کہ انہیں یاد ہے کہ وہ شہزادی کی ہلاکت کے روز ان کے لیے شام کا کھانا تیار کر چکے تھے۔ وہ کہتے ہیں:  'میں وہاں تھا۔ میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہا تھا کیونکہ کھانا تیار تھا۔ وہ ایک بہت برا وقت تھا۔'

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس