’وسیم اکرم آپ بابر اعظم کے ساتھ یہ نہیں کرسکتے‘

ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے پی ایس ایل میچ کے دوران کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے کپتان بابر اعظم کو مبینہ طور پر ’ڈانٹنے‘ کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور بابر کے مداح اس سے کچھ زیادہ خوش نظرنہیں آتے، جس پر وسیم اکرم نے’حیرانی‘ کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کنگز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل آٹھواں میچ ہاری۔ میچ کے آخری اوور میں فرنچائز کے صدر وسیم اکرم کافی برہم دکھائی دیے (ویڈیو سکرین گریب/ ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں بدھ (16 فروری کو) کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا میچ کنگز کی مسلسل آٹھویں شکست کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم کے بابر اعظم کو مبینہ طور پر ’ڈانٹنے‘ کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا، تاہم مداحوں کے اس ردعمل پر وسیم اکرم نے ’حیرانی‘ کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کنگز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مسلسل آٹھواں میچ ہاری۔ میچ کے آخری اوور میں فرنچائز کے صدر وسیم اکرم کافی برہم دکھائی دیے اور باؤنڈری لائن کے پاس آکر انہوں نے کپتان بابر اعظم سے غصے میں ’گفتگو‘ کی جسے سوشل میڈیا صارفین سوئنگ کے سلطان کا بابر اعظم کو ’ڈانٹنا‘ قرار دے رہے ہیں۔

بابر اعظم اور وسیم اکرم کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر صارف نوری کا کہنا تھا: ’وسیم اکرم صاحب یہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ آپ بابر کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔‘

محمد خزران نے لکھا: ’وسیم اکرم: آپ بطور کپتان کیا کر رہے ہیں؟ بابر اعظم: وہی جو آپ نے ڈرافٹ میں کیا۔‘

زہرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:’وسیم اکرم کو چِلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم منتخب کی اور اپنی ٹیم کی کوچنگ کی۔ وہ اب کیوں غصہ کر رہے ہیں، جب ہم پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔‘

ارشد خان تنولی نے لکھا: ’وسیم اکرم کی جانب سے تمام فارمیٹس کے کپتان کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھنا بہت مایوس کن ہے۔ وہ (بابر) ہمارے ہیرو اور دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ انہیں ایسے نہیں ڈانٹ سکتے۔‘

محمد وقاص نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’پریشان مت ہوں،کوچ کا مقام والد جیسا ہوتا ہے۔ وسیم اکرم کپتان کو گائیڈ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔‘

بعد ازاں وسیم اکرم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ وسیم اکرم نے مداحوں کے ردعمل پر ’حیرانی‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے بولروں کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے اور انہیں یہ کہا کہ ’ہمارے بولرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سائیڈ کیوں نہیں کر رہے۔‘

Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner 1/2

انہوں نے مزید کہا کہ ’بابر اعظم ایک بہت اچھا لڑکا ہے اور انہوں نے اپنی پوری کوشش کی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل