پی ایس ایل 7: ’یہ اپنا بابر اعظم تو نہیں ہے‘

پاکستان سپر لیگ کے تازہ ترین مقابلوں میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ہی اپنے میچ جیتنے میں ناکام ہوگئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

کل کے میچ میں کراچی کنگز 113 رنز کا ہی ہدف دے سکی جس میں سب زیادہ رنز  بابر اعظم نے بنائے جو 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے(اے ایف پی فائل)

پاکستان سپر لیگ میں ہونے والے کل کے میچوں میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اپنے اپنے میچ ہار گئیں۔ اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ لاہور قلندرز کے مداح اپنے میچ ہارنے کے بعد کراچی کنگز کی خراب کارکردگی پر خوش ہو رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

لاہور قلندرز 207 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کر سکی اور ملتان سلطانز نے یہ ہدف  آخری اوور میں پورا کر لیا۔

فخر زمان نے اپنی ٹیم کے لیے برق رفتار ففٹی سکور کی لیکن جیت کے لیے کام نہ آسکی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو  آٹھ وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

کراچی کنگز  113 رنز کا ہی ہدف دے سکی جس میں سب زیادہ رنز  بابر اعظم نے بنائے جو 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے 20 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں روایتی حریف مانی جاتی ہیں اور دونوں ہی کل اپنی میچ ہار گئیں۔

سوشل میڈیا پر ان میچوں پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملےاور کئی صارفین نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے میمز کا سہارا بھی لیا۔

سیدہ نامی ٹوئٹر صارف نے دونوں ٹیموں کے میچ ہارنے پر میم شیئر کی۔

جس پر لکھا تھا: ’لاہور ہارا کراچی خوش، کراچی ہارا لاہور خوش‘

بابر اعظم نے میچ میں سب سے زیادہ سکور کیا جب کہ ان ٹیم میں سے کوئی اور جم کر نہ کھیل سکا، اس پر حمزہ ہاشمی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رپورٹر کو چھوڑ کر شہری چلے جاتے ہیں اور رپورٹر انہیں ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔

کاجل منشد نے بھی دونوں ٹیموں کے ہارنے پر میم شیئر کی۔ جس میں بتایا گیا لاہور قلندرز کے فینز اپنے میچ ہارنے کے بعد کراچی کنگز کی خراب کارکردگی پر خوش ہو رہے ہیں۔

کچھ لوگ پاکستان ٹیم کے سٹار کھلاڑی شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے لیے دکھی تھے۔ فاطمہ نے دونوں کی تصاویر شئیر کر کے لکھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایسے نہیں دیکھ سکتی۔‘

افرا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بظاہر وہ غصے میں نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ’یہ اپنا بابر اعظم تو نہیں۔ یہ ٹیم بابر اعظم کو سرفراز بنا رہی ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل