پی ایس ایل سے غیرملکی کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوتا ہے: مشتاق احمد

پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہاں ان کا کھیل بہتر ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہاں ان کا کھیل بہتر ہوتا ہے۔

مشتاق احمد پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں انڈپینڈنٹ اردو پر ’انڈی کی گوگلی‘ کے نام سے ویڈیو سیریز میں اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔

اپنی پہلی ویڈیو میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں نئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو کہ پی ایس ایل اور ان کھلاڑیوں کے لیے اچھی بات ہے۔

مشتاق احمد نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ ’میری پوری دنیا کے کھلاڑیوں سے بات چیت ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں آکر ہماری گیم بہت اونچی ہو جاتی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’غیر ملکی کھلاڑی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کھیلنے کو ملتی ہے۔ خاص طور پر بولنگ سٹینڈرڈ بہت اچھا ہے۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنے والے فاسٹ بولر عمید آصف نے بھی انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کچھ ایسا ہی کہا تھا۔

عمید آصف کا کہنا تھا کہ کئی غیرملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کو بولنگ کے اعتبار سے بہترین لیگ مانتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے شین واٹسن کو خود یہ کہتے سنا کہ پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کا معیار بہت بلند ہے۔‘

پاکستان سپر لیگ کے گذشتہ سیزن میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

اس بار بائیو سکیور ببل کے بارے میں مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہت اچھا ببل بنایا گیا۔ ’ائیر پورٹ سے ہوٹل تک اور پھر ہوٹل میں نقل و حرکت کو انتہائی محدود کیا گیا ہے۔‘

مشتاق احمد نے بتایا کہ پی سی بی نے تمام زاویوں پر فوکس کیا ہے۔

’ماسک، سماجی فاصلہ یا ٹیم کے کھلاڑیوں میں آپس ملنا، دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطے، سب کے حوالے سے بہت اچھا ببل بنایا ہوا ہے۔‘

میچ دیکھنے آنے والے شائقین سے بھی مشتاق احمد کی درخواست کی کہ وہ بھی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل