پاکستان سپر لیگ سیون: کون کس ٹیم سے کھیلے گا؟

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل ہو گئی جس میں پی ایس ایل فرینچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی کیٹگری میں قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ 27 جنوری سے ہو گا (پی ایس ایل/ ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل ہو گئی جس میں پی ایس ایل فرینچائزز نے قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ 27 جنوری سے ہو گا اور اس مرتبہ تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔

ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ سے قبل ہی تمام فرنچائزز نے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا تھا جنہیں وہ ریٹین یعنی اپنے پاس ہی رکھنا چاہتے تھے۔

پی ایس ایل سیون کے لیے تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کس فرنچائز نے بڑی کیٹیگریز میں کون سے کھلاڑی حاصل کیے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ:

پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، آصف علی اور حسن علی کو منتخب کیا ہے۔ جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں مرچنٹ دی لانگے، شاداب خان، اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اسی طرح گولڈ کیٹگری میں ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونئیر اور اعظم خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز:

پی ایس ایل سیزن سکس کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹگری میں ٹم ڈیوڈ، محمد رضوان اور رائلی روسو جب کہ ڈائمنڈ کیٹگری میں اوڈین سمتھ، شعیب مقصود اور عمران طاہر شامل ہیں۔

ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹگری میں شان مسعود، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی کو منتخب کیا ہے۔

پشاور زلمی:

پلاٹینم کیٹگری میں پشاور ززلمی نے افعانستان کے اوپنر بلے باز حضرت اللہ زازئی، وہاب ریاض اور لیام لیونگ سٹون جب کہ ڈائمنڈ کیٹگری میں شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ اور حیدرعلی کو رکھا ہے۔

اسی طرح گولڈ کیٹگری میں عثمان قادر، ثاقب محمود اور حسین طلعت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز:

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹگری میں فخر زمان، شاہین آفریدی اور راشد خان جب کہ ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور محمد حفیظ کو منتخب کیا ہے۔

گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور ہیری بروک کو منتخب کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں جیسن روئے، جیمز ونس اور سرفراز احمد کو منتخب کیا ہے۔

جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں جیمز فالکنر، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔

گولڈ کیٹگری کے لیے شاہد آفریدی، محمد حسنین اور نسیم شاہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز:

کنگز نے پلاٹینم کیٹگری کے لیے کرس جورڈن، بابر اعظم اور عماد وسیم جب کہ ڈائمنڈ کیٹگری میں لیوس گریگرے، محمد نبی اور محمد عامر کو منتخب کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری کے لیے جو کلارک، شرجیل خان اور عامر یامین کو چنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ