پی ایس ایل فائنل: ’اب کی بار کوئی نئی ٹیم جیتے‘

آخرکار وہ دن آ ہی گیا جب پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کو لوٹنے والی ٹیم سامنے آ ہی جائے گی۔ مقابلہ ہے پشاور کے زلمی اور ملتان کے سلطانز کے درمیان۔

آخرکار وہ دن آ ہی گیا جب پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کو لوٹنے والی ٹیم سامنے آ ہی جائے گی۔ مقابلہ ہے پشاور کے زلمی اور ملتان کے سلطانز کے درمیان۔

جی ہاں بات ہو رہی ہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میچ کی جو آج رات ابوظہبی  کے شیخ زید سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانے والا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم چوتھی مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ وہ 2017 میں ٹائٹل جیت بھی چکی ہے  جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔

دونوں ٹیموں پر نظر ڈالی جائے تو  ایک سخت مقابلے کی امید کی جا سکتی ہے مگر ملتان سلطانز کا پلڑا قدرے بھاری دکھائی دے رہا ہے اور اس کی وجہ اس کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فارم ہے۔

لیکن پشاور زلمی نے جس طرح کراچی اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ وہ ملتان کو آسانی سے جیتنے دیں گے۔  پشاور زلمی کو اس وقت جس سے سب سے زیادہ امیدیں ہیں وہ افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی ہیں، جنہوں نے اپنی اخری چار اننگز تقریباً 190 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلی ہیں۔

ملتان سلطانز ابوظہبی میں کھیلے گئےکوالیفائر سمیت چھ میں سے پانچ  میچز میں فاتح رہی ہے جبکہ  دوسری طرف پشاور زلمی کی ٹیم ابوظہبی مرحلے میں کھیلے گئےپانچ میں سے صرفدو میچز ہی جیت سکی تھی۔

خیر اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا تاج کون اپنے سر سجاتا ہے اس کا فیصلہ تو آج رات ہو جائے گا مگر اس کو اس اعزاز کے ساتھ ساتھ اور کیا ملے گا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فاتح کے لیے ساڑھے سات کروڑروپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو تین  کروڑ روپے ملیں گے۔

اس کے علاوہ  ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے  30 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دیگر اعزازوں میں شامل بہترین  بلے باز  اور بولر کے لیے  آٹھ، آٹھ  لاکھ  روپے، بہترین فیلڈر کے لیے بھی آٹھ  لاکھ، بہترین وکٹ کیپر کے لیے بھی  آٹھ  لاکھ روپے کا ہی انعام ہے۔

ان سب کے لیے ٹورنامنٹ میں سب سے  اچھے برتاؤ کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو ’سپرٹ آف کرکٹ  ‘ایوارڈ دیا جائے جس کے ساتھ  اسے  32 لاکھ روپے بھی ملیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا