بولرز کی پٹائی پر سرفراز اور رضوان کے موازنے

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے بعد صارفین سرفراز احمد کی کپتانی پر تنقید کرتے رہے اور کہیں بولرز کو چوکا یا چھکا لگنے کے بعد محمد رضوان اور سرفراز احمد کے رویے کا موازنہ کرتے دکھائی دیے۔

ایک صارف نے رضوان اور سرفراز کے رویوں پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں رضوان چھکا کھانے کے بعد اپنے بولرز کے گلے لگے جبکہ سرفراز بولر پر غصہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں(سکرین گریب)

پشاور زلمی نے جمعے کو پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جس میں شعیب ملک اور حسین طلعت نے اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 190 رنز کا ہدف دیا جو پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کر لیا۔

اس جیت میں شعیب ملک نے اہم کر دار ادا کیا اور انہوں نے 32 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کرکٹر این بیشپ نے شعیب ملک کی کارکردگی سے متاثر ہو کر ٹویٹ کی کہ ’شعیب ملک 40 سال کے ہونے والے ہیں اور پھر بھی ایسا کھیل رہے ہیں۔‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رات کو اپنا پہلا میچ کھیلا مگر سرفراز احمد پہلے میچ میں سے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر صارفین سرفراز احمد کی کپتانی پر تنقید کرتے رہے اور کہیں محمد رضوان اور سرفراز احمد کے رویے کا موازنہ کرتے دکھائی دیے۔

ملک فہیم نے لکھا کہ ’سرفراز احمد کی کپتانی دفاعی ہوتی جار ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نقصان ہو رہا ہے انہیں جارحانہ کپتانی کرنا ہو گی۔‘

شہرام اعجاز قادر نے لکھا کہ ’سرفراز صرف پاکستان بولرز پر شور کیوں کرتے ہیں؟ جیمز فالکنر پر شور کیوں نہیں کیا؟‘

ٹوئٹر صارف نے رضوان اور سرفراز کے رویوں پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں رضوان چھکا کھانے کے بعد اپنے بولرز کے گلے لگے جبکہ سرفراز بولر پر غصہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تیمور زمان نے نسیم شاہ کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ’نسیم شاہ سچ میں اپنی مرضی کی فیلڈ کے لیے سرفراز سے التجا کرتے رہے۔‘

کراچی کنگز کے نام کے ایک صارف نے لکھا کہ ’میچ میں غلطیوں پر سرفراز پر فوری تنقید شروع ہو گئی ۔ سرفراز کی کپتانی خراب تھی مگر ایجنڈے کے تحت تنقید شروع کرنا عجیب ہے۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل