پی ایس ایل کے چکر میں نوجوانوں کو لالی پاپ دیا گیا ہے: وقار ذکا

وقار ذکا نے کہا ہے کہ ’نوجوانوں سے کہنا چاہوں گا کہ پی ایس ایل کے چکر میں ہمیں لالی پاپ دے دیا گیا ہے۔‘

پاکستان میں ان دنوں کرکٹ کا جنون پھر سے عروج پر ہے جس کی وجہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن ہے جو جمعرات سے کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

تاہم کچھ لوگ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

ان میں سے ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکا بھی ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کو ’نوجوانوں کے لیے لالی پاپ‘ قرار دیا ہے۔

وقار ذکا نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نوجوانوں سے کہنا چاہوں گا کہ پی ایس ایل کے چکر میں ہمیں لالی پاپ دے دیا گیا ہے۔‘

میچز کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکوں کو بند کرنے اور ٹریفک میں اضافے پر وقار ذکا نے کہا کہ ’کراچی، لاہور سمیت پورے پاکستان میں جہاں میچ ہوتا ہے سکیورٹی کے نام پر لوگوں کو تنگ کر دیا جاتا ہے۔‘

’بھئی سٹیڈیم شہر سے باہر  لے جائیں جسے دلچسپی ہو گی دیکھنے چلا جائے گا۔ عام لوگ تو اپنے کام کر سکیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت تو سپیس پاور بن چکا ہے اور ہمارا تو کاغذ کا جہاز صحیح نہیں چلتا راستے میں گر جاتا ہے۔‘

’کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آئی ٹی میں سپیس پاور بننے میں ہم لوگوں کو آگے آنا ہے، ملک میں پیسہ لے کر آنا ہے۔ جو بھی حکومت آرہی ہے اسے سمجھ نہیں آرہی معیشت کیسے ٹھیک کرنی ہے۔‘

وقاز زکا نے کہا کہ ’ہمارا فوکس پی ایس ایل نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا بچہ یو ٹیوب پر ویڈیو ڈالے بھلے ٹک ٹاک پر ڈالے کہیں سے بھی آئے ڈالر آنا چاہیے۔‘

’اس کی طرف نہیں جا رہے ہمارے بچوں کو لگا دیا ٹرائل لائن میں کھڑے ہو جاؤ، جان پہچان ڈھونڈو، کوئی پلیئر بن بھی گیا اور ورلڈ کپ بھی جیت لیا تو معیشت پر کیا اثر پڑے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گیس گھر میں آنہیں رہی سب کو ادھر لگا دو ڈالر اوپر جارہا ہے، سب پی ایس ایل میں ناچنے لگ جاؤ غریب ملک ہے تفریح تب اچھی لگتی ہے جب خوشحالی ہو۔‘

’کہتے ہیں کرپٹو کرنسی بند کر دو، ایمازون کی طرف توجہ نہیں، چلے ہیں پی ایس ایل کرانے۔ تو لوگ کیا ہر بار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جائیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا