نیٹ فلکس پاسورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا میں موجود نیٹ فلکس  کی عمارت (اے ایف پی)

امریکی ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب اگر بعض صارفین کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو ان (مالکان) سے سٹریمنگ کی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں۔

نیٹ فلکس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمارے سٹینڈرڈ اور پریمیم اراکین دو ایسے افراد کے ذیلی اکاؤنٹس شامل کر سکیں گے جن کے ساتھ وہ نہیں رہتے، ہر ایک کا اپنا پروفائل، لاگ ان اور پاس ورڈ کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔‘

یہ ٹیسٹ فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں نیٹ فلکس کے صارفین تک محدود رہے گا۔

نیٹ فلکس کی جدت کی ڈائریکٹر چنگی لانگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں شیئرنگ کے مسئلے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ یہ بہت زیادہ مقبول رہے ہیں، لیکن انہوں نے اس بارے میں بھی کچھ الجھن پیدا کی ہے کہ نیٹ فلکس کو کب اور کیسے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ہمارے ممبران کے لیے زبردست نئے ٹی وی اور فلموں میں سرمایہ کاری کرنے کی ہماری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ نتیجتاَ صرف گھر والوں کے درمیان اکاؤنٹس شیئر کیے جا رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیسٹ کے دوران صارفین چلی میں 2380 سی ایل پی (2.99 ڈالر)، کوسٹاریکا میں 2.99 امریکی ڈالر اور پیرو میں 7.9 پی ای این (2.11 ڈالر) ادا کرکے اضافی صارفین شامل کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئرنگ بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ مارچ 2021 میں کمپنی نے کچھ صارفین کو مجبور کیا تھا کہ وہ تصدیق کریں کہ ان کے زیر استعمال اکاؤنٹ ان کی اپنی ملکیت ہے۔

کمپنی کی استعمال کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ ’نیٹ فلکس سروس اور ہماری سروس کے ذریعے حاصل کردہ کسی بھی مواد تک رسائی کو… آپ کے گھر سے باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی