کراچی میں جھلساتی ہوئی گرمی، آسمان پر پیاس سے بلکتے ہوئے پرندے اور زمین پر بے زبان جانور، کتے، بلیاں، سوکھے حلق لیے فیصل جیسے مسیحا کے منتظر ہیں۔
کراچی شہر میں ایک ایسے مسیحا جو رات دیر سڑکوں پر سٹریٹ اینیملز کو خوراک فراہم کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔
سید فیصل کراچی کی سڑکوں پر زخمی ہونے والے سٹریٹ اینیملز میں کتے، گدھے، بلیوں اور پرندوں کو ابتدائی طبی امداد کی سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔
فیصل معاوضہ دے کر سفید پوش گھرانوں سے کھانا پکواکر غریب لوگوں میں تقسیم بھی کرتے ہیں۔
ضرورت مند لوگوں کے بالوں کی کٹنگ بھی مفت کرانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز پر ادویات بھی رکھواتے ہیں جہاں سے سفید پوش لوگ ادویات مفت حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سید فیصل نےانڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی بات میں کہا کہ یہ خیال انہیں تب آیا جب میں نے ہمیشہ دیکھا کہ سڑکوں پر زخمی جانوروں کو دیکھ کر لوگ گزر جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے رابطہ کر لیں تاکہ ہم ریسکیو کر سکیں۔ ’میں زیادہ تر بھوکے جانوروں کو خوراک فراہم کرتا ہوں تاکہ ان کا پیٹ بھرا رہے وہ بھوکے نہ رہیں۔‘
وہ بتاتے ہیں کہ ’میں نے بیٹیوں میں ایک چیز دیکھی ہے کہ وہ ان کاموں میں آگےآگے ہوتی ہیں، میرا ایک گروپ ہے جس کا نام ’دختر‘ رکھا ہے۔‘
فیصل پرندوں کے لیے درختوں پر گھونسلے بھی لگاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اتنا کھانا نہیں ہوتا کہ میں سب کو پہنچا سکوں۔
جہاں تک میری حد ہوتی ہے وہاں تک کھانا فراہم کر دیتا ہوں۔