شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ ملک کی قومی اسمبلی اور سیاسی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس

حلف برادری کی تقریب (تصویر: پی آئی ڈی)

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت کی علالت کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر عارف علوی کوعلالت کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ کے بعد شہباز شریف 174 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

شہباز شریف کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم انہوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس

اہم نکات

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

عمران خان کا سیاسی مستقبل:انحصار وکٹم کارڈ، غیرملکی سازش پر؟

عدلیہ کا فیصلہ اداروں کو غیر متنازع بنانے کی شروعات ہے: بلاول

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست