ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اسرائیلیوں نے میری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ یہ حماس کے لیے بھی قبول کرنے کا وقت ہے۔ میں نے حماس کو قبول نہ کرنے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ یہ میری آخری وارننگ ہے۔‘
قیدی
فلسطینی تنظیم حماس نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت یافتہ تجویز کا جواب دے دیا ہے، تاہم واشنگٹن کے مرکزی مذاکرات کار نے اس جواب کو ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیا۔