گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں انتہائی شدت کے ساتھ اب ان کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور ان علاقوں میں بھی مون سون بارشیں ہونے لگیں ہیں، جہاں ماضی میں یہ نہ ہونے کے برابر تھیں۔