سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک ہزار سے زائد اموات

سوڈان کے مرکزی علاقے دارفور کے گاؤں تراسین میں اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہو ئی ہے۔

سوڈان میں یکم اگست 2025 کو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اس مقام کا جائزہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)

سوڈان کے مرکزی علاقے دارفور کے گاؤں تراسین میں اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہو ئی ہے۔

اس علاقے پر قابض باغی گروپ، سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی نے ایک بیان میں کہا: ’ابتدائی معلومات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ تمام گاؤں کے رہائشی جان سے چلے گئے ہیں، جن کی تعداد کا اندازہ ایک ہزار سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ صرف ایک شخص زندہ بچا۔‘

باغی گروپ نے کہا کہ یہ آفت اتوار کو وسطی دارفور کے مرہ پہاڑوں میں واقع تراسین گاؤں پر اس وقت نازل ہوئی جب اگست کے آخر میں کئی روز تک شدید بارشیں ہوتی رہیں۔

گروپ نے کہا کہ گاؤں مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی لاشیں نکالنے میں مدد کریں۔

دارفور کے فوج کے حامی گورنر منی مناوِی نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ ’ایک انسانی المیہ ہے۔‘

الجزیرہ کے مطابق، وسطی دارفور کے دور دراز مرہ پہاڑ، جہاں سڑک کے ذریعے رسائی ممکن نہیں، بہت سے لوگوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کرتے ہیں، جن میں تنازع کے باعث بے گھر ہونے والے بھی شامل ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس خطے کے گاؤں گنجان آباد ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ آفت ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک ایک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جو اپریل 2023 میں اس وقت شروع ہوئی جب سوڈان کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں خرطوم اور پورے ملک میں پھیل گئیں۔ وسیع پیمانے پر جاری تنازع اور سخت پابندیوں کے باعث دارفور کے بیشتر علاقے، بشمول مرہ پہاڑ، اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی پہنچ سے تقریباً باہر ہیں۔

بی بی سی کے مطابق، سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں اموات کے اعداد و شمار میں خاصاً فرق پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال ایک امریکی اہلکار نے اموات کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار تک بتائی تھی جبکہ لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے تھے۔

اسی دوران، سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی کے دھڑے، جو لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کو کنٹرول کرتے ہیں، نے سوڈانی فوج کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف لڑائی میں اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا