ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں انتہائی شدت کے ساتھ اب ان کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور ان علاقوں میں بھی مون سون بارشیں ہونے لگیں ہیں، جہاں ماضی میں یہ نہ ہونے کے برابر تھیں۔
لینڈ سلائیڈنگ
محکمہ موسمیات نے 22 سے 26 جولائی کے درمیان ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال اور اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔