برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 120 رنز بنا کر ٹیم کو چیمپیئن بننے میں مدد فراہم کی، جے پی ڈومینی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
میچ آفیشلز نے مقررہ وقت شروع ہونے کے بعد دو گھنٹے انتظار کیا، تاہم بارش اور آسمانی بجلی کی وجہ سے کوئی بھی گیند پھینکے بغیر ہی میچ کو ختم کر دیا گیا۔