ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: ’ہم اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کوئی بھی قدم اٹھانے کا اختیار حاصل ہے، ہم افغانستان کی جانب سے جاری کیے گئے جواب کو مسترد کرتے ہیں۔‘
پاکستان دفتر خارجہ
رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات کی گئی تو انڈیا نے اس بیان کو مسترد کر دیا جس کے بعد دفتر خارجہ نے موقف دیا۔