صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق درآمد کی گئی بسوں پر 18 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ پنجاب میں اسی نوعیت کی بسوں پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی لگائی گئی۔
پبلک ٹرانسپورٹ
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے 22 جولائی سے پیپلز بس سروس کے مزید چھ روٹس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس کے کل 11 روٹس ہیں جن میں سے آٹھ روٹس اب مکمل طور پر فعال ہوچکے ہیں۔