بلوچستان سے کسی رکن کی عدم شمولیت پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل پر سوال اٹھا دیا، جس پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انہیں تسلی دی کہ بلوچستان سے نام جلد شامل ہو گا۔
پی ٹی وی
محض ٹی وی فیس کی مد میں سالانہ نو ارب روپے عوام سے وصول کرنے والا سرکاری نشریاتی ادارہ پی ٹی وی مالی خسارے کا شکار ہے اور اسی وجہ سے ادارے سے ملازمین کی برطرفی کا آغاز کر چکا ہے۔