تاجروں، وکلا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کرنے والی مختلف تنظیموں نے ہڑتال کی وسیع پیمانے پر حمایت کی۔
ہڑتال
پاکستان سیمنٹ ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ساجد علی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ہم نے ہڑتال کر دی ہے اور یہ تب تک جاری رہے گی جب تک حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نہیں نکالتی۔‘