غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی نے بتایا کہ انسانی امداد کے کارکن ایسے بچوں کو دیکھ رہے ہیں جو ’انتہائی لاغر، کمزور اور فوری علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے شدید خطرے میں ہیں۔‘
خوراک
انروا کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ اسرائیل نے غزہ پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس میں خوراک، ادویات اور ایندھن سمیت ضروری اشیا کے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔