کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور گذشتہ کئی دہائیوں میں 92 ہزار پاکستانی اس جنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔‘
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں قائم مقام امریکی سفیر ڈوروتھی شیا سے ملاقات میں انڈیا کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے اقدام سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔