پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے بدھ کو واضح کیا ہے کہ قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی اور۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ چھاؤنیوں کے دورے کے موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جدید جنگی تقاضے مستعدی، درستی، حالات سے آگاہی اور تیزی سے فیصلوں کے متقاضی ہیں۔