کوئٹہ میں ہائیکرز کی درجنوں ٹیمیں ہیں، جو پہاڑوں پر بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے گڑھے کھودتی ہیں، شجرکاری کرتی ہیں اور جنگلی پرندوں اور درختوں کے لیے پانی کا بندوبست کرتی ہیں۔
خضدار میں فٹ بال، کرکٹ اور انڈور گیمز کے رمضان نائٹ ٹورنامنٹس جاری ہیں جن میں سندھ اور بلوچستان بھر سے نہ صرف مرد بلکہ خواتین کھلاڑی بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔