پاکستان سے تعلق رکھنے والے عبدالغفور آرڈر پر کھانا پہنچا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک پر گری ہوئی اینٹوں پر پڑی جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ عبدالغفور نے بائیک سڑک کنارے کھڑی کر کے اینٹوں کو سڑک سے ہٹایا اور روانہ ہو گئے۔
ایک ایسے وقت میں جب زیادہ تر لوگ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سرحد پار سے ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک پیغام گیا جس نے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ صارفین کے دل جیت لیے۔