پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے جمعرات کی شب نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز پر 18 سال سے جاری اپنے شو ’کل تک‘ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ ’معذرت‘ چاہتے ہیں۔
گذشتہ شب ایکسپریس نیوز پر اپنے شو کو انہوں نے ’آخری شو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایکسپریس پر 18 سالہ سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس دوران اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں اور چینل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تاہم مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ’چند دن انتظار‘ کا کہا۔
اس شو سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مختلف صارفین کی جانب سے اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔
صحافی وسیم عباسی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’معروف اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس گروپ کے ساتھ 19 سالہ سفر اچانک ختم۔‘
معروف اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس گروپ کے ساتھ انیس سالہ سفر اچانک ختم۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 6, 2025
ابھی میری جاوید چوہدری صاحب سے بات ہوئی انہوں نے کہا" مجھے مالکان نے اچانک بتایا کہ ہمارا ساتھ ختم ہے۔ آج آخری شو کروں گا ابھی تک مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا۔" جاوید چوہدری صاحب کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی۔ pic.twitter.com/xOCwGY9ynm
انہوں نے مزید کہا: ’ابھی میری جاوید چوہدری صاحب سے بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ مجھے مالکان نے اچانک بتایا کہ ہمارا ساتھ ختم ہے۔ آج آخری شو کروں گا، ابھی تک مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا۔‘
اسی حوالے سے صحافی طارق متین نے لکھا کہ ’ابھی جاوید چوہدری صاحب کا فون آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس کی ایک اہم شخصیت نے ان سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ مجھے یہ ناخوشگوار فریضہ انجام دینا ہے کہ آپ کو رخصت کی اطلاع دوں۔‘
اطلاع
— Tariq Mateen (@tariqmateen) November 6, 2025
ابھی جاوید چوہدری صاحب کا فون آیا انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس کی ایک اہم شخصیت نے ان سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ مجھے یہ ناخوشگوار فریضہ انجام دینا ہے کہ آپ کو رخصت کی اطلاع دوں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی نہ انہوں نے وجہ دریافت کی۔ چوہدری… https://t.co/mwPEaIPQqg
ایک صارف سید امام نے لکھا کہ ’جاوید چوہدری نے سوشل میڈیا پر جگہ بنا لی ہے۔ ہو سکتا ہے ان کا پروگرام غیر مقبول ہو گیا ہو۔‘
ماشاءاللہ جاوید چوہدری نے اپنی جگہ بنالی ھے سوشل میڈیا پہ بھی اس لیئے انکے پیشے پہ اتنا اثر نہیں پڑے گا جو سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں صحافیوں کو سہنا پڑتا تھا
— Syed Imam (@isyedasf) November 6, 2025
جاوید چوہدری سوشل میڈیا پہ اتنے پروگرام کرتے تھے تو ہوسکتا ہے کہ ایکسپریس کا پروگرام غیر مقبول ھوگیا ھو https://t.co/CL7Rr3R3hT
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
صارف اویس سلیم نے لکھا کہ ’جاوید چوہدری کا کالم نویسی میں بڑا نام تھا اور ان کے انداز کو کئی لوگوں نے نقل کرنے کی کوشش۔‘
پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران صحافیوں میں یوٹیوب وی لاگز کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور گذشتہ کچھ سال کے دوران کئی نامی گرامی صحافیوں نے یوٹیوب پر اپنے وی لاگز کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
جبکہ کچھ صحافیوں نے اپنی میڈیا نوکریوں کے ساتھ ہی وی لاگز کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔
جاوید چوہدری بھی ان صحافیوں میں شامل ہیں، جو مین سٹریم چینل میں نوکری کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر وی لاگز کرتے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گہری نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں نوجوانوں خصوصاً جنریشن زی میں ٹی وی کی نسبت ٹک ٹاک اور یوٹیوب دیکھنے میں 43 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔