انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں انڈیا کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جہاں پاکستانی شائقین نے انڈین ٹیم کو مبارک باد دی، وہیں اپنی قومی ویمنز ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید بھی کی۔
انڈیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کل رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار عالمی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
دیپتی شرما کی تباہ کن گیند بازی (5 وکٹیں) اور رچا گھوش کی ناقابلِ شکست 92 رنز کی جارحانہ اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
فائنل میں انڈیا کی فتح پر سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ شائقین کا ردعمل ملا جلا رہا، تاہم کسی بڑے کھلاڑی نے اپنے سوشل میڈیا پر اس مقابلے پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا۔
پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستانی صارفین نے انڈیا کی جیت کی تعریف کے ساتھ ساتھ اپنی قومی ٹیم کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کی ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی اور ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔
سابق سکواش چیمپیئن نورینہ شمس نے لکھا: انڈین خواتین کی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو۔‘
Congratulations to Indian Women’s Cricket team for being the World cup winners what a remarkable run you girls you have had!!!
— Noorena Shams | نورے نِشته (@noorenashams) November 2, 2025
ایک صارف @digitalchirrya نے پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: ’انڈیا کی لڑکیوں نے ورلڈکپ جیت لیا ہے ۔۔ جبکہ ہماری لڑکیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک میچ تک نہیں جیتا۔ انہیں دیکھ کر لگتا ہے انہیں کھانا نہیں ملتا ۔انکے ہاتھ بیٹ اٹھانے کی طاقت سے محروم ہیں ۔ پرچیوں نے بچے کھچے کھیل بھی برباد کر دیے ہیں۔‘
انڈیا کی لڑکیوں نے ورلڈکپ جیت لیا ہے ۔۔ جبکہ ہماری لڑکیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک میچ تک نہیں جیتا ۔۔ انہیں دیکھ کر لگتا ہے انہیں کھانا نہیں ملتا ۔انکے ہاتھ بیٹ اٹھانے کی طاقت سے محروم ہیں ۔ پرچیوں نے بچے کھچے کھیل بھی برباد کر دیے ہیں
— سیانی کُڑی (@digitalchirrya) November 2, 2025
ڈاکٹر فریا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ @Hestia2007 پر بس اتنا لکھا: ’انڈیا آج کرکٹ میں عورتوں کا ورلڈ کپ بھی جیت گیا۔‘
انڈیا آج کرکٹ میں عورتوں کا ورلڈ کپ بھی جیت گیا ۔
— Dr Farya (@Hestia2007) November 2, 2025
پاکستان کے موجودہ یا سابق کرکٹرز میں سے کسی نے بھی سوشل میڈیا پر کسی قسم کے خیالات کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم وسیم اکرم، شعیب اختر اور رمیز راجہ نے ٹی وی شوز میں انڈین خواتین کی کارکردگی کو سراہا۔
بیٹنگ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’1983 نے پوری نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور ان خوابوں کے پیچھے بھاگنے کی تحریک دی۔ آج، ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم نے واقعی کچھ خاص کیا ہے۔‘
’انہوں نے ملک بھر کی بے شمار نوجوان لڑکیوں کو بیٹ اور گیند اٹھانے، میدان میں اترنے اور یہ یقین کرنے کی تحریک دی کہ وہ بھی ایک دن اس ٹرافی کو اٹھا سکتی ہیں۔‘
انڈین شائقین نے گھروں میں اور سڑکوں پر جشن منایا، دہلی میں لوگوں نے انڈین جھنڈے لہرا کر اور آتش بازی کر کے خوشی منائی۔
مردوں کی ٹیم کے ستارے بلے باز ویرات کوہلی نے اس فتح کو ’آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک‘ قرار دیا۔ ’آپ نے اپنی بے خوف کرکٹ اور یقین کے ساتھ ہر بھارتی کو فخر محسوس کرایا۔‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’تاریخی فتح مستقبل کے چیمپیئنز کو کھیلوں کی طرف راغب کرے گی۔‘
انڈیا لیگ مرحلے میں تین مسلسل شکستوں کے بعد فائنل تک پہنچا تھا۔
دوسری جانب فاتح انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
INDIAN WOMEN'S TEAM CELEBRATION WITH TROPHY pic.twitter.com/T6Rr5OLe4I
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 3, 2025