ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی کپتان کے سیمی فائنل میں 20 چوکے اور چار چھکے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے کپتان وولورٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان لورا وولورٹ کو 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا (اے ایف پی)

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے کپتان وولورٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ نے اسے جیتنے کے لیے 320 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا وولورٹ نے 143 گیندوں پر چار چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے شاندار 169 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ نے 116 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد میچ میں واپسی کی اور 202 کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی چھ وکٹیں حاصل کر لی تھیں مگر اس کے بعد وولورٹ نے کسی اور ہی انداز میں بلے بازی کی اور انگلش ٹیم کی میچ پر گرفت کو کمزور کر دیا تھا۔

لورا وولورٹ کے علاوہ برٹس نے 45 اور کیپ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی تین بیٹرز صفر کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئیں جہاں سے انگلینڈ کے لیے میچ میں واپسی انتہائی مشکل ہو گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد میں آنے والی بیٹر کپتان برنٹ نے کیپسی کے ساتھ ایک اچھی شراکت داری قائم کی اور دونوں بیٹرز نے نصف سینچریاں بھی سکور کیں مگر وہ میچ جیتوانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔

اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 320 رنز کے جواب میں صرف 194 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی کی جانب سے میریزان کیپ 20 رنز دے کر نمایاں بولر رہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو میزبان انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کا دو نومبر کو فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ