بابر اعظم کی صفر کے ساتھ واپسی، جنوبی افریقہ نے پنک ڈے ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

سوائے محمد نواز کے کوئی پاکستانی بولر فارم میں دکھائی نہیں دیا اور اس کا اندازہ سکور کارڈ دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹیں لیں (اے ایف پی)

جنوبی افریقہ نے منگل کو پاکستان کے خلاف پنک ڈے ٹی ٹوئنٹی میچ کوربن بوش اور لنڈے کی شاندار بولنگ کی بدولت 55 رنز سے باآسانی جیت لیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کو بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے ’پنک ڈے‘ میچ کا نام دیا گیا تھا اور اسی مقصد سے پاکستان ٹیم پنک کٹس پہنے میدان میں اتری۔

پاکستان نے اس پنک ڈے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر اس ہائی سکورنگ گراؤنڈ پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے انہیں جیتنے کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستانی اننگز وہیں سے شروع ہوئی جہاں اس نے حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں چھوڑی تھی۔

سوائے محمد نواز کے کوئی پاکستانی بولر فارم میں دکھائی نہیں دیا اور اس کا اندازہ سکور کارڈ دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

ٹیم میں واپسی کرنے والے بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہونے سے اس وقت بچے جب پہلے ہی اوور میں ان کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔ اس کے بعد وہ اگلے 20 گیندوں تک بالکل بھی رنگ میں نہیں تھے۔

بعد میں صائم ایوب کا بلا کچھ چلا لیکن ٹیم کو جتوا نہ سکا۔ صائم ایوب نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ محمد نواز نے 20 گیندوں پر شاندار 36 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

اس مایوس کن بلے بازی کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں صرف 139 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے چار اووروں میں صرف 14 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ جارج لنڈے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا اور بلے بازوں شروع سے ہی تیزی کے ساتھ رن بنانے میں کامیاب رہے۔

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ بننے والے کوئنٹن ڈی کاک اور ہینڈریکس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے جب ڈی کوک 13 گیندوں پر 23 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے۔

اس کے بعد ڈی زورزی اور ہینڈریکس نے اسی جارحانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا سکور 93 تک پہنچا دیا جب محمو نواز کی انٹری ہوئی جنہوں نے اس بیٹنگ وکٹ پر انتہائی شاندار بولنگ کی۔

محمد نواز نے چار اووروں میں صرف 26 رنز دے کر اہم تین وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ہینڈریکس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز کے علاوہ صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

شاہین آفریدی نے اپنے چار اووروں میں 45 جبکہ ابرار احمد نے 42 رنز دیے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ