راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی فتح، سیریز 1-1 پر ختم

جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم کر دی۔

23 اکتوبر، 2025 کی اس تصویر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے جنوبی افریقہ کی فتح پر ختم ہونے اور سیریز کے ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کے ساتھ ٹرافی تھامے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم کر دی۔

پاکستان نے اس سے قبل لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

جمعرات کو راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 94 رنز کے ساتھ چار وکٹوں کے نقصان پر بلے بازی کا آغاز کیا تو سوائے بابر اعظم کے 50 رنز کے پاکستان کے لیے کوئی اچھی خبر نہ تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پوری ٹیم صرف 138 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے صرف 68 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سپنر سیمون ہارمر نے 50 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے ہی ایک اور سپنر کیشیو مہاراج کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ سینیورن متھوسمی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جواب میں جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنا ڈالے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز ہی بنا سکی تھی اور یوں جنوبی افریقہ کو میچ کی چوتھی اننگز میں جیت کے لیے صرف 68 رنز کا آسان ہدف درکار تھا۔

جنوبی افریقہ کے کیشیو مہاراج نے اس میچ میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے آصف آفریدی نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ