راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان کو بابر، رضوان سے امیدیں

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 22 اکتوبر 2025 کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بابر اعظم اور محمد رضوان رن بناتے ہوئے (اے ایف پی)

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیل اینڈرز کی بیٹنگ اور سپنرز کی بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے تاہم پاکستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو اس وقت 23 رنز کی برتری حاصل ہے اور کریز پر بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو جنوبی افریقہ نے 185 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو صرف 210 رنز پر ہی اس کی سات وکٹیں گر گئی تھیں۔

تاہم متھوسوامی نے پہلے کیشو مہاراج کے ساتھ 71 اور پھر کگیسو ربادہ کے ساتھ 98 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ قائم کر کے اپنی ٹیم کو 71 رنز کی برتری دلا دی۔

متھوسوامی 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مہاراج نے 30 اور ربادہ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا اور صرف 16 رنز پر ہی اس کی ابتدائی تین وکٹیں گر گئی تھیں۔

امام الحق نو، عبداللہ شفیق چھ اور کپتان شان مسعود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے اننگز کو سنبھالا مگر سعود شکیل بھی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے لیے اس میچ میں واپسی کی امیدیں اب بابر اعظم اور محمد رضوان سے جڑی ہیں جو پانچویں وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنا چکے ہیں۔

جبکہ جنوبی افریقہ کو سیریز برابر کرنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لینا ہوں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ