اب لوگ سمجھدار بھی ہوچکے ہیں اور مصروف بھی ہیں۔ ان کے خیال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فضول کارکردگی سے بہتر ہے کہ ٹی وی پر غیر ملکی لیگز دیکھ لی جائیں۔
بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ پہنچ چکی ہیں، اور اس اہم اور تاریخی میچ کے لیے خود کو تیار کر رہی ہیں۔