بحیثیت قوم ہماری عادت ہی ایسی بن گئی ہے کہ کسی حال میں خوش نہیں رہنا۔ پہلے کام پر جانے کو جی نہیں چاہتا تھا اور اب روزگار کے ہجر میں روتے ہیں۔
لمبی لمبی چھوڑنا، اپنی تعریفوں کے پُل باندھنا اور نہانے دھونے اور دانت، ہاتھ وغیرہ دھونے سے مکمل پرہیز کے علاوہ محفل میں دوسروں کو بات نہ کرنے دینا ان کی خاص پہچان ہوتی ہے۔