وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب: حمزہ شہباز بمقابلہ عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقتدار سنبھالنے کی دوڑ نے اس وقت حمزہ شہباز اور عثمان بزدار کو ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا۔

(ظہور/انڈپینڈنٹ اردو)

ایک روز قبل حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ کافی شش و پنج کے بعد گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقتدار سنبھالنے کی دوڑ نے اس وقت حمزہ شہباز اور عثمان بزدار کو ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا۔ تختِ لاہور ایک ہی ہے مگر اس پر دونوں ہی آمنے سامنے موجود ہیں۔

ہفتے کو سیاسی کشمکش کو بڑھاتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کردیا تھا۔

عثمان بزدار استعفیٰ مسترد  کیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سارے معاملے کو دیکھئے ظہور حسین کس طرح پیش کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون