’چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں ان کی سربراہی میں کمیشن بننا چاہیے‘

پاکستان سابق وزیراعظم اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے  پاکستان کے خلاف ایک ’بہت بڑی سازش‘ ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے آزاد کریڈیبل کمیشن بننا چاہیے۔

عمران خان نے 27 اپریل کو پارٹی کارکنان کے کنوینش سے خطاب کیا (اے ایف پی)

پاکستان سابق وزیراعظم اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے  پاکستان کے خلاف ایک ’بہت بڑی سازش‘ ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے آزاد کریڈیبل کمیشن بننا چاہیے۔

عمران خان نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر ایک ایک انٹرویو میں کہا کہ ’چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں ان کی سربراہی میں کمیشن بننا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’رپورٹس مل رہی تھیں مگر یقین نہیں تھا کہ یہ سازش کامیاب ہو گی۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکی دھمکی نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا۔ آصف زرداری اور نواز شریف سازش میں ملوث ہیں۔‘

انٹرویو میں ان کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کراؤڈ اسلام آباد میں ہوگا۔

’اس کی وجہ یہ نہیں کہ مجھ میں کوئی خاص بات ہے بلکہ عوام میں بہت غصہ ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’ہم صرف کال دیتے ہیں اور لوگ خود ہی نکل آتے ہیں۔ میں تو ابھی عوام کی نبض چیک کر رہا ہوں۔‘

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پبلک لے کر اسلام آباد آنے کے بعد میرے اقدام کیا ہوں گے یہ آپشن میرے پاس ہے۔

’لیکن میں یہ کہہ دوں کہ ان کو ایک میسج جائے گا کہ اس حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، کوئی اس کو مانتا نہیں ہے۔‘

الیکشن رواں سال ہو پائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جدوجہد کا وقت نہیں ہوتا، وہ چلتی رہتی ہے۔

’اس وقت میں قوم کو اسلام آباد مارچ کے لیے تیار کر رہا ہوں، اسلام آباد مارچ پر فیصلہ کروں گا آئندہ کے لائحہ عمل کا، لیکن یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے جس کا کوئی وقت نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ایک مطالبہ ہے الیکشن لیکن صحیح چیف الیکشن کمشنر کے تحت، اس الیکشن کمشنر پر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اعتماد نہیں ہے۔‘

فرح خان کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ نیب نے آتے ہی فرح پر کیس کر دیا۔

’ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ نیب آزاد ہے۔ ان کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور انہوں نے نیب کے ذریعے انتقامی کارروائی کر دی، اس کا مطلب نیب بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’فرح کا صرف ایک قصور ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کے قریب ہے۔‘

عمران خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ٹارگٹ میں ہوں، بشریٰ بیگم کا نہ کوئی کاروبار ہے، وہ تو گھر پر رہتی ہیں، تو اس کی دوست کے ذریعے یہ کیا جا رہا ہے صرف کردار کشی کے لیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عید کے بعد انہوں نے میری بھی کردار کشی کرنی ہے جس کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست