انگلینڈ کے ساتھ کھٹی میٹھی یادیں جڑی ہیں: نئے ہیڈ کوچ میک کلم

برینڈن میک کلم کا بطور ہیڈ کوچ پہلا ہدف انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف جون میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے تیار کرنا ہے۔

کیوی کپتان میک کلم 24 فروری، 2016 کو آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق عظیم بلے باز برینڈن میک کلم نے جمعے کو اعتراف کیا کہ ان کی اپنی نئی ٹیم کے ساتھ ’کھٹی میٹھی‘ یادیں وابستہ ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 40 سالہ میک کلم کو، جو اپنے 101 ٹیسٹ کیریئر کے دوران ’مارو یا مر جاؤ‘ طرز کی کرکٹ کے لیے مشہور تھے، انگلینڈ میں اس وقت نئی ذمہ داریاں ملی ہیں جب ٹیم نے اپنے گذشتہ 17 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی۔

میک کلم سلور ووڈ کی جگہ لیں گے جنہیں گذشتہ ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ وہ سینیئر کھلاڑیوں کو کھلانے کے حق میں نہیں، جس سے ٹیم میں گروہ بندی کا عنصر پیدا ہو رہا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے نئے ڈائریکٹر رابرٹ کی نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک جارحانہ اور پرعزم کوچ لانے کی بات کی تھی اور وہ اس سلسلے میں میک کلم سے بھی بات کر رہے تھے۔

اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ کرنے والے میک کلم نے بھارتی ریڈیو ایس ای این زی سے گفتگو میں کہا: ’واقعی پرجوش، لیکن کچھ چیزوں پر صفحہ پلٹنے کے سلسلے میں کچھ کڑوی چیزیں بھی۔‘

ان کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ چار سالہ معاہدہ ہے لیکن معاہدہ کی رو سے وہ کبھی بھی اسے ختم کرسکتے ہیں۔

’میرے خیال میں اگر آپ زندگی میں کچھ مختلف کرنے جا رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ ایسا کرنا رسک اٹھانے کے قابل ہے اور یہ خطرہ مول لینے کے لیے کافی بڑا چیلنج ہے۔‘

میک کلم کا پہلا ہدف انگلینڈ کو جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے تیار کرنا ہوگا، جس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ ’تھوڑا دلچسپ‘ ہوگا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جب قومی ترانے بجائے جائیں گے تو انھیں کیسا محسوس ہوگا تو ان کا جواب تھا ’ظاہر ہے، نیوزی لینڈ وہ ہے جس کا میں اتنے لمبے عرصے تک حصہ رہا اور جو کچھ ہم نے بنایا اس کے بارے میں میں ناقابل یقین حد تک پرجوش ہوں۔‘

میک کلم کو کیوی ٹیم کو ایک اہم کرکٹ قوت اور اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بنانے میں بڑا کردار ادا کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

تیز ترین ٹیسٹ سنچری اور سب سے زیادہ ٹیسٹ چھکوں کا ریکارڈ رکھنے والے میک کلم اپنے جارحانہ انداز کو انگلش کپتان بین سٹوکس کے ساتھ بالکل ہم آہنگ قرار دیتے ہیں۔

اتفاق کی بات ہے کہ میک کلم کی طرح انگلش کپتان بھی کیوی سرزمین پر جنم لینے والے کھلاڑی ہیں اور دونوں اپنی کپتانی اور کوچنگ کیریئر کا آغاز اپنے ہی ملک کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کریں گے جب پہلا ٹیسٹ میچ دو جون سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہاں تک نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی سیریز کا تعلق ہے، میک کلم انگلینڈ کے امکانات کے بارے میں بے چین ہیں۔ ’ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنز کے خلاف کھیل رہے ہیں اس لیے ہم بڑے انڈر ڈاگ ہیں۔‘

میک کلم نے ابھی تک سرخ گیند کی کرکٹ کی کسی بھی سطح کی کوچنگ نہیں کی۔

وہ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے بھی وہ مایہ ناز سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے واحد ٹرپل سنچری بنانے والے بلے باز ہیں جو انہوں نے بھارت کے خلاف بنائی تھی۔

نوٹ: سید حیدر کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ