پاکستانی کوہ پیماؤں نے مزید بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں

اس وقت نیپال میں موجود نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوٹسے سر کی جبکہ گلگت بلتستان کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے عبدل جوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔

 دو پاکستانی کوہ پیماؤں نے دو بلند چوٹیاں سر کر لیں (تصاویر بشکریہ کرار حیدری اور شہروز کاشف ٹوئٹر اکاؤنٹ)

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور عبدل جوشی نے ایورسٹ سمیت دنیا کی مزید دو بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے بیان کے مطابق اس وقت نیپال میں موجود نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے پیر کو دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوٹسے سر کر لی جبکہ گلگت بلتستان کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے عبدل جوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔

شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر پانچ منٹ پر آٹھ ہزار 516 میٹر بلند چوٹی لہوٹسے سر کی۔

قبل ازیں شہروز کاشف پانچ مئی 2022 کو کنگچن جنگا چوٹی بھی سر کر چکے ہیں جس کی بلندی آٹھ ہزار پانچ سو 86 میٹر ہے۔

اس طرح 11 دن میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ دنیا کی چار بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بھی بن چکے ہیں۔ ان چوٹیوں میں ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور کنگچن جنگا شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالیہ مہم جوئی کے دوران شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کریں گے جن میں کنگچن جنگا پہلی تھی۔

دوسری جانب ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے عبدل جوشی نیپالی کوہ پیماؤں شیرپاز کی قیادت میں جانے والی 13 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

عبدل جوشی دنیا کی بلند تین دسویں چوٹی اناپورنا کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔ 

 

عبدل جوشی گلگت بلتستان کی معروف پسو کونز کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ اس ٹیم میں ان کی قیادت میں 12 افراد شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل