جعلی موت کے بعد برازیل کا ’باپلو ایسکوبار‘ ہنگری میں گرفتار

برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروالو ایک سابق پولیس اہلکار ہیں جو طویل عرصے سے یورپ میں جعلی شناخت کے تحت رہ رہے تھے۔

18 مارچ 2020 کی اس تصویر میں یورپی ملک ہنگری کے پولیس اہلکاروں کو ایک چیک پوائنٹ پر تعینات دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

 برازیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ’برازیل کے پابلو ایسکوبار‘ کے نام سے مشہور ایک مشتبہ منشیات سمگلر کو یورپی ملک ہنگری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل کی وفاقی پولیس نے ایک بیان میں انہیں ’آج کے سب سے بڑے بین الاقوامی سمگلروں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرگیو رابرٹو ڈی کاروالو، جنہیں صرف ’میئر کاروالو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو انٹرپول اور ہنگری پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔

برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروالو ایک سابق پولیس اہلکار ہیں جو طویل عرصے سے یورپ میں جعلی شناخت کے تحت رہ رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی وی گلوبو نے گذشتہ سال خبر دی تھی کہ انہیں سپین میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ضمانت حاصل کرنے کے بعد سال 2020 میں کرونا سے ان کی موت کی جھوٹی خبروں کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے تھے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروالو کی جرائم پیشہ تنظیم سے دس کروڑ ڈالر سے زیادہ ضبط بھی کیے گئے ہیں۔

ان کی تنظیم پر برازیل کے راستے یورپ کو ٹنوں کوکین سمگل کرنے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا