بات صرف ’ایپل‘ ہی نہیں بھنڈی اور خوبانی پر بھی ہوئی

سیون نیوز کی سابقہ اینکر بشریٰ سحرین اپنے پروگرام کے دوران امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو کھانے والا پھل یعنی سیب سمجھ بیٹھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کافی مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی مقبول ہوئی جس میں سیون نیوز کی سابقہ اینکر بشریٰ سحرین اپنے پروگرام کے دوران امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو کھانے والا پھل یعنی سیب سمجھ بیٹھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق بھی بنایا گیا۔

کلپ تو آپ نے دیکھ لیا اور مزے بھی لے لیے لیکن اصل حقیقت کچھ اور ہے!

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ کلپ دو سال پرانے شو کا ہے جو کہ 14 جولائی 2017 کو ائیر ہوا تھا۔ اس شو میں پاکستان میں کاروبار کی اہمیت کے موضوع پر بات کی جا رہی تھی جس میں پھلوں اور سبزیوں کا متعدد بار ذکر کیا گیا، یہاں تک کہ پاکستان کی بھنڈی اور خوبانی کے حوالے سے بھی تفصیلاً گفتگو کی گئی  تھی۔ اس ہی لیے جب ایپل کا ذکر آیا تو وہ سمجھیں کہ سیب کی بات ہو رہی ہے۔

بشریٰ سحرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ کس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے لیکن اس کلپ کو دیکھنے کے بعد جس طرح لوگوں نے ان کا مذاق بنایا اس سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔ خاص طور پر انہیں اپنے صحافی دوستوں سے اس بات کی امید نہیں تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل