کراچی: ایسا ریستوران جہاں کھانا پیش کرنے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

اس ریستوران کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ماحول بالکل ہارر فلموں کے بھوت بنگلے جیسا ہے اور وقفے وقفے سے بیک گراؤنڈ میں چیخوں کی ڈراؤنی آوازیں بھی آتی ہیں۔

سوچیں اگرآپ ایک ایسی جگہ موجود ہوں جہاں آپ کے لئے کھانا کوئی بھوت لے کر آئے؟ یہ بات عجیب سی تو لگتی ہے مگراب کراچی میں ایسا ’ہاررکیفے‘ کھل گیا ہے جہاں مختلف بھوت پریت آپ کوڈراتے بھی ہیں اورآپ کو کھانا بھی پیش کرتے ہیں۔

جن بھوت کا نام سن کر زیادہ ترلوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ان سے ڈر محسوس نہیں ہوتا تو اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جن کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا پسند ہیں اور جن بھوتوں کو قریب سے دیکھنا چاہتے تو پھر شہرِ قائد کا یہ ’بھوتوں بھرا‘ ریستوران آپ کو بہت پسند آئے گا۔

ڈراؤنی فلموں کے کرداروں سے متاثر ہو کر یہ ایک ایسا منفرد ریستوران بنایا گیا ہے جس نے اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یہ ریستوران کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں موجود ہے اور اس کا نام ’کباب جیز دی ہارر کیفے‘ ہے۔ یہ ریستوران شام میں ساڑھے پانچ بجے کھلتا ہے اور رات ایک بجے بند ہوتا ہے۔

دی ہارر کیفے میں ہالی وڈ کی ڈراؤنی فلموں کے مشہور مختلف کرداروں کا روپ دھارے ہوٹل کا اسٹاف موجود ہوتا ہے جس میں جوکر، نن، ڈھانچے اور چڑیلیں بھی موجود ہیں، البتہ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جو لوگ خاص طور پر چھوٹے بچے جو خوفزدہ ہوسکتے ہیں ان کا اہتمام تیسرے فلور پر کیا گیا ہے۔

وہاں تب تک کوئی خوفناک کردار نہیں آتا جب تک اسے بلایا نہ جائے اور فیملیز چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی وہاں مزیدار کھانا کھا سکتی ہیں۔

اس ریستوران کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ماحول بالکل ہارر فلموں کے بھوت بنگلے جیسا ہے اور وقفے وقفے سے بیک گراؤنڈ میں چیخوں کی ڈراؤنی آوازیں بھی آتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

استقبالیہ پر مہمانوں کا سامنا جن بھوتوں سے ہوتا ہے جنہوں نے زومبیز اور ویمپائرز کا روپ دھارا ہوا ہے۔ اور تو اور کھانا کھانے کے دوران یہ جن بھوت کبھی بھی اچانک سے مہمانوں کے ساتھ آکر بیٹھ جاتے ہیں یا انہیں اچانک سے ڈرا دیتے ہیں جس سے لوگوں کی تو چیخیں نکل جاتی ہیں جب کہ کئی لوگ ان کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ جبکہ بعض لوگ یادگار کے طور پر ان کرداروں کے ساتھ تصویریں بھی کھنچواتے ہیں۔

نجی ڈرؤانی کیفے کے منیجرنے انڈپینڈنٹ اردوکو بتایا کہ اس ریستوران کے مالک عمران شیخ بیرون ملک دورے پرگئے جہاں انہوں نے ایسے ریستوران میں ڈنرکیا تھا۔ یہ آئیڈیا انہوں نے سوچا کہ پاکستان میں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا: ’یہ پاکستان کا پہلا ریستوران ہارر کیفے ہے کھانا ہرجگہ مل جاتا ہے لیکن انٹرٹینمنٹ نہیں ملتی۔‘

ریستوران میں موجود ایک صارف نےانڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’ہمارے معاشرے میں آج کل ہربندہ پریشان ہوتا ہے، ڈپریشن کا شکار رہتا ہے لیکن انہیں مائنڈ فریش کرنے کے لئے مختلف جگہوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘

ان کے خیال میں کراچی میں یہ ایک ایسی سہولت موجود ہے جہاں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ایسے ’بھوت دوست‘ بھی موجود ہیں جو دوست کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔

اس ریستوران میں داخل ہوتے ہی ہر طرف سے بھوت نکل کر کھانا کھانے آئے لوگوں کو ڈراتے ہیں لیکن گھبرائیے مت، یہ کوئی سچ مچ کے بھوت نہیں بلکہ ماسک اورہالی وڈ فلموں کے ڈراؤنے کرداروں کا لباس پہنےعام انسان ہی ہیں جو اداکاری کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر انہیں تفریح فراہم کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا