گال ٹیسٹ: پاکستان 231 پر ڈھیر، سری لنکا کے تین آوٹ

گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی ’غیرذمہ دارانہ‘ بیٹنگ کے باعث ایک بار پھر مشکلات میں گھری دکھائی دے رہی ہے۔

آغا سلمان نے اپنی نصف سنچری سکور کی (اے ایف پی)

پاکستان کے گیند بازوں نے سری لنکا کو اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں اینجلو میتھیوز کی وکٹ سمیت اہم حملوں سے چوٹ پہنچا کر منگل کو دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن میچ میں واپسی کی کوشش کی ہے۔

میزبان سری لنکا نے گال میں چائے کے وقفے پر 109-4 کیے جو 256 رنز کی برتری ہے۔ دنیش چندیمل 16 اور کپتان دیمتھ کرونارتنے کمر کے نچلے حصے میں درد کے باوجود بلے بازی کرتے ہوئے چار رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

سپنر رمیش مینڈس نے ابتدائی سیشن میں پاکستان کو 231 رنز پر آؤٹ کرنے کے لیے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد میزبان ٹیم 59-3 پر کھسک گئی۔ میتھیوز نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 35 رنز بنائے اور چندیمل نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش میں 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

آغا سلمان نے میتھیوز کو اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ کے طور پر کیچ آؤٹ کرایا جسے آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم پاکستان نے ریویو لیا۔ الٹرا ایج ٹیکنالوجی نے چھونے کی تصدیق کی جب گیند بلے سے گزرکر سلپ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

سپنر رمیش مینڈس کی پانچ وکٹوں کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 231 پر آؤٹ کر کے اپنی برتری 169 رنز تک بڑھا دی ہے۔

میزبان ٹیم نے گال میں دوپہر کے کھانے کے وقت 22 رنز بنائے تھے جس میں اوپنروکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈک ویلا 11 اور اوشادہ فرنینڈو آٹھ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ڈک ویلا نے سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز کیا جس میں کپتان دیمتھ کرونارتنے کمر کے نچلے حصے میں چوٹ کی وجہ سے باہر بیٹھے تھے۔ کپتان پاکستان کی اننگز میں میدان میں نہیں اترے اور ضرورت پڑنے پر ہی بیٹنگ کریں گے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز 378 رنز کے جواب میں پاکستان نے 191-7 سے دن کا دوبارہ شروع ہونے کے بعد صبح کے سیشن میں ہی اننگز ختم کر دی۔

کل کے بلے باز یاسر شاہ نے حسن علی کے ساتھ 32 رنز کی شراکت میں بولنگ اٹیک کی مزاحمت کی، پربات جیسوریا کی کامیابی سے قبل یہ جوڑی تقریبا ایک گھنٹے تک بلے بازی کرتی رہی۔

سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی ’غیرذمہ دارانہ‘ بیٹنگ کے باعث ایک بار پھر مشکلات میں گھری دکھائی دے رہی ہے۔

پیر کو جب دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا تو لیے تھے مگر اسے اب بھی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل دوسرے دن سری لنکا نے اپنے گذشتہ شام کے سکور 315 رنز پر دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل 63 رنز کے اضافہ کر کے پوری ٹیم 378 پر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی طرف سے ڈیک ویلا نے 51 رنز اور مینڈس نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کی اور تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں اسیتھا فرنانڈو کی گیند پر صفر پر بولڈ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم آج ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے آئے  لیکن کامیاب نہیں رہے۔ انھیں 16 کے انفرادی سکور پر جے سوریا نے بولڈ کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امام الحق بھی ڈی سلوا کی ایک گیند کو سمجھ نہ سکے اور 35 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اسی طرح محمد رضوان بھی صرف 24 رنزہی بنا سکے۔

ٹیم میں دوبارہ واپسی کرنے والے فواد عالم بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور 24 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس موقع پر نو آموز آغا سلمان نے اعتماد سے بیٹنگ کی اور محمد نواز کے ساتھ مل کر سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کیا لیکن محمد نواز بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے ۔

آغا سلمان نے اپنا سفر جاری رکھا اور یاسر شاہ کے ساتھ 46 رنز کی رفاقت کر کے مجموعی سکور 191 تک پہنچا دیا۔

اس دوران آغا سلمان نے اپنی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

آغا سلمان دوسرے دن کی آخری گیند پر جے سوریا کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

کھیل جب ختم ہوا تو یاسر شاہ 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کی بیٹنگ کی ناکامی نے اس ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن کو کسی حد تک مستحکم کردیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ