موٹورولا کا نیا ریزر فون، لیکن مداحوں کے لیے بری خبر

موٹورولا آخر کار اپنے مشہور فولڈ ایبل فون ’ریزر‘ کو اپ ڈیٹ کرنے جا رہا ہے۔

ریزر 2022 کی قیمت تقریباً نو سو ڈالرز ہے (موٹورولا)

موٹورولا آخر کار اپنے مشہور فولڈ ایبل فون ’ریزر‘ کو اپ ڈیٹ کرنے جا رہا ہے۔

ریزر کے 2022 ورژن میں بڑی مرکزی سکرین، ایک اضافی کیمرہ، کوالکوم کی حالیہ اور بہترین چپ سیٹ شامل ہے۔

یہ ماڈل ریزر کے 2020 ماڈل کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرکشش اور جدید ہے۔ تاہم یہاں اس فون کے دنیا بھر میں مداحوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ یہ کہ کمپنی اسے صرف چین میں لانچ کرنے جا رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نئے ماڈل کا فلپ چھوٹا کر کے 1.9 انچ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی مرکزی 6.7 انچ اولیڈ سکرین کا ریفریش ریٹ 144 ہرٹز ہے۔ اس کی 2.7 انچ کی کوور سکرین اسے اپنے حریف گلیکسی زی فور پر فوقیت دیتی ہے۔

دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی چین میں قیمت 5999 یوان (تقریباً 900 ڈالرز) سے شروع ہوتی ہے، جو زی فور سے ایک سو ڈالرز کم ہے۔

جی ایس ایم ارینا ویب سائٹ کے مطابق یہ بیس ماڈل (8/128GB) کی قیمت  ہے جبکہ اس کے دو دوسرے ویرنٹس 8/256 GB اور GB 12/512 میں بھی دسیتاب ہوں گے۔

ریزر کا 2020 ماڈل 1399 ڈالرز میں دستیاب تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی