شگر پر 500 سال حکومت کرنے والے اماچہ خاندان کے وارث

اس علاقے کا کل رقبہ 11 ہزار مربع میل اور 2017 کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی پانچ لاکھ 40 ہزار ہے۔

بلتستان کی خوب صورت وادی شگر پر کم و بیش 500 سال تک اماچہ خاندان کی حکومت رہی ہے جس میں اماچہ گذیری، امام قلی خان اور غازی حیدر خان کے نام تاریخ شگر کے ہیروز میں آتے ہیں۔

42۔1840 میں ڈوگروں کے ہاتھوں سقوط بلتستان کے بعد مقامی راجاؤں کا اقتدار تو ختم ہوا لیکن لوگوں کے دلوں پر ان کی حکومت اپ بھی قائم ہے۔

آج بھی اماچہ  کے خاندان نے بلتی تاریخ اور شاعری اور بلتی ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر حسن خان اماچہ غازی حیدر خان حیدر کے کلام کی تدوین کے ساتھ ان کی زندگی و فن اور تاریخ شگر کے گمشدہ اماچہ خاندان پر پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس علاقے کا کل رقبہ 11 ہزار مربع میل اور 2017 کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی پانچ لاکھ 40 ہزار ہے۔

بلتستان ڈویژن میں چار اضلاع (سکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ) ہیں۔ سکردو بلتستان ڈویژن کے علاوہ سکردو ضلع کا بھی ہیڈ کوارٹر ہے۔

اس کی سرحدیں دوست ملک چین اور مقبوضہ کشمیر سے ملتی ہیں۔ اس علاقے پر مہاراجہ کشمیر کی 100 سے زیادہ سالوں تک حکومت رہی قیام پاکستان سے قبل تک یہ علاقہ ضلع لداخ کی ایک تحصیل تھا۔

گرمیوں کے چھ مہینے لیہ اور سردیوں کے چھ مہینے سکردو ہیڈ کوارٹر ہوا کرتے تھے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اماچہ خاندان کے محمد حسن خان کا کہنا ہے کہ ’اپنے خاندان کے بارے میں عرض کروں تو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں اور ریٹائرڈ زندگی گزار رہا ہوں میرا خاندان پچھلے 12سو سالوں سے شگر میں آباد ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تاریخ