برازیل نے ایپل کو چارجر کے بغیر آئی فون بیچنے سے روک دیا

یہ حکم نیا آئی فون متعارف ہونے سے ایک دن پہلے جاری کیا گیا ہے۔

27 جنوری، 2022 کو کیلی فورنیا کے ایپل سٹور میں آئی فون 13 ڈسپلے پر رکھے ہوئے ہیں (اے ایف پی)

برازیل کی حکومت نے ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک میں بیٹری چارجر کے بغیر آئی فون کی فروخت بند کر دے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ کمپنی صارفین کو نامکمل پراڈکٹ دے رہی ہے۔

برازیل کی وزارت انصاف نے ایپل کو 23 لاکھ 80 ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے۔

وزارت نے آئی فون 12 اور نئے ماڈلز کی فروخت روکنے سمیت آئی فون کے کسی ایسے ماڈل کی فروخت کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے ساتھ چارجر نہ ہو۔

برازیل کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے حکم نامے میں وزارت کا استدلال ہے کہ آئی فون کے ساتھ ایک ضروری آلے کا نہ ہونا ’صارفین کے ساتھ جان بوجھ کرکیا جانے والا امتیازی سلوک‘ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے ایپل کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ آئی فون کے ساتھ چارجر نہ دینے کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چارجر کے بغیر سمارٹ فون فروخت کرنے سے ماحول کو تحفظ ملنے کا کوئی ثبوت نہیں۔

برازیل کی حکومت نے ایپل کی جانب سے ملک میں آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروانے سے ایک دن پہلے یہ حکم جاری کیا۔

 دوسری جانب ایپل نے اس ضمن میں تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی