ایپل کا منفرد اور اعلیٰ ترین ’پرو‘ واچ کا منصوبہ

گھڑی کا ڈسپلے پہلے سے بڑا ہو گا اور اسے 2018 کے بعد سے مکمل طور پر نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔

19 ستمبر، 2019 کو نیو یارک میں ایپل کا ملازم واچ چلا کر دکھا رہا ہے (اے ایف پی)

ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی گھڑی کے ایک اعلیٰ ترین ’پرو‘ ورژن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کی خبریں دینے والی ویب سائٹ بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ گھڑی کا ڈسپلے پہلے سے بڑا ہو گا اور اسے 2018 کے بعد سے مکمل طور پر نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔

اس گھڑی میں بہت سی خوبیاں ہوں گی جو ممکنہ طور پر اسے دوسری گھڑیوں سے الگ کریں گی یعنی بڑا ڈسپلے، زیادہ دیر چلنے تک چلنے والی بیٹری جس کی وجہ سے گھڑی کئی دنوں تک کام کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ گھڑی جسمانی درجہ حرارت کے سینسر سے بھی مزین ہو گی۔

مارک گورمین کی رپورٹ کے مطابق گھڑی کی سکرین تقریباً سات فیصد بڑی ہے، جو اتنی بڑی ہے کہ یہ صرف چند صارفین کو ہی پسند آئے گی۔

اب تک ایپل نے گھڑی کو صرف دو سائز میں پیش کیا ہے، یعنی 41 ملی میٹراور 45 ملی میٹر۔ ایپل نے ایپل واچ سیریز چار کی سکرین کا سائز بڑا کر دیا۔ کمپنی نے گھڑی کی بیرونی کیسنگ کو تقریباً پہلے جیسا رکھتے ہوئے ایسا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس طرح گھڑی کا ’پرو‘ ماڈل قیاس کے مطابق سب سے بڑی گھڑی ہوگی جو ایپل نے کچھ وقفے کے بعد پیش کی ہے۔

گھڑی کا ڈیزائن بھی نیا ہو گا  جو چار سال کے دوران ایپل واچ لائن اپ میں آنے والا پہلا ڈیزائن ہو گا۔

یہ ڈیزائن مستطیل شکل کو برقرار رکھے گا جو ہر ایپل واچ کی خاص بات ہے۔ گھڑی کی سائیڈز ہموار نہیں ہوں گی جس کی گذشتہ سال افواہیں تھیں اور اسے آئی فون، آئی پیڈ اور میکس کی طرز پر متعارف کروایا جائے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گھڑی کو ٹائٹینیم کی ایک نئی اور زیادہ پائیدار شکل کی مدد سے تیار کیا جائے گا جس سے یہ زیادہ پائیدار ہو جائے گی۔

گورمن نے ماضی میں بتایا تھا کہ ایپل واچ کا ایسا ورژن تیار کر رہا ہے جو کھیلوں پر مرکوز ہوگا۔ اس میں نئے مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی بدولت وہ پہاڑ پرچڑھنے اور دیگر سخت سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی