ایپل نے آئی فون 14 پرو میں کیا نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں؟

فون کی قیمت 999 ڈالر یا پرو میکس کے لیے 1099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ موجودہ آئی فون 13 پرو اور پرو میکس کے برابر قیمت ہے۔

کیلیفورنیا میں سات ستمبر 2022 کو ایپل کے خصوصی پروگرام کے دوران حاضرین نئے آئی فون 14 پرو کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

ایپل نے اپنے اعلیٰ معیار کے فون کا ری ڈیزائن کیا گیا ورژن آئی فون 14 پرو متعارف کروا دیا ہے۔

اس  میں سکرین کے اوپر والا حصہ notch  ختم کر دیا گیا ہے جو کہ برسوں سےآئی فون کا حصہ تھا۔ اس کی بجائے، ڈسپلے کے سب سے اوپر ایک چھوٹا سا کٹ آؤٹ ہے، جس کے بارے میں ایپل نے کہا کہ یہ ’یقینی طور پر پہچان بن جائے گا۔‘

اس حصے میں جو سینسر تھے وہ سکڑ کر سکرین کے اوپر ایک چھوٹی سی گولی میں منتقل ہو گئے ہیں۔ نئے ڈیزائن کے سافٹ ویئر میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو الرٹ اور بیک گراؤنڈ میں جاری سرگرمیوں کو ڈسپلے کے اوپر دکھاتا ہے۔

 ایپل نے ڈسپلے کے سب سے اوپر اس جگہ کو ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ کہا ہے۔ جب نئے الرٹ آتے ہیں تو وہ گولی نما اس چھوٹے سے کٹ آؤٹ سے باہر آتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایپل نے کہا کہ یہ سکرین کے پیچھے جاری سرگرمیاں بھی دکھا سکتا ہے، جیسا کہ ایک شخص کون سی موسیقی سن رہا ہے۔

ایپل نے کہا کہ اس ڈائنامک آئی لینڈ سے ہٹ کر نئے ڈسپلے میں متعدد اپ گریڈز کی گئی ہیں۔

اس نے کہا کہ اس کے کناروں پر بارڈر چھوٹے ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ روشن ہے۔

ایپل نے کہا ہے کہ اس سے کچھ اہم معلومات مثلاً نوٹیفکیشن ہر وقت بہت زیادہ بیٹری استعمال کیے بغیر دکھائی دیں گی۔

ایپل نے دعویٰ کیا کہ ان سب کے ساتھ یہ ڈسپلے کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے جدید ہے۔

آئی فون 14 کے اندر اے 16 بائیونک چپ لگی ہے جبکہ ایپل نے کہا کہ  یہ چپ کسی حریف موبائل سے زیادہ تیز ہے، کمپنی نے اس بات کی مخصوص تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ پچھلے آئی فون میں اے 15 بائیونک سے کتنی تیز ہے ۔ جس میں صرف حریفوں سے موازنہ کیا گیا ہے۔

یہ نئی چپ اپ گریڈ آئی فون 14 کے نان پرو ورژن میں دستیاب نہیں ہے، جس میں اعلیٰ ترین ورژن کے مقابلے میں بہت سے اپ گریڈ شامل نہیں۔

ایپل کی طرف سے اس اے 16 بائیونک کے ذریعے ممکن بنائے گئے نئے فیچرز عام آئی فون 14 کی طرح، کیمرے میں بہت سی بہتری سافٹ ویئر پر مبنی دکھائی دی۔

تاہم اس میں کیمرہ ہارڈ ویئر کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ہارڈ ویئر میں بہتری کا مطلب ہے کہ مرکزی کیمرہ کم روشنی میں دگنا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ اور پکسلز کی ایک بہت زیادہ تعداد کا مطلب ہے کہ یہ مزید اچھی تصاویر لینے کے قابل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مین کیمرے میں 48 میگا پکسل سنسر ہے۔ بہتر سنسر پہلے سے چار گنا زیادہ معلومات حاصل کرتا ہے۔

مجموعی طور پر، ایپل نے دعویٰ کیا کہ نئی بہتری آئی فون کے کیمرے میں ’اب تک کی سب سے بڑی‘ تھی۔

آئی فون 14 پرو کے اندر عام آئی فون 14 میں متعارف کرائے گئے تمام اپ گریڈز بھی ہیں۔

اس میں نئی حادثے کا پتا لگانا والی اپ گریڈ بھی شامل ہے جو یہ بتا سکتا ہے کہ آیا کوئی شخص گاڑی میں حادثے کا شکار ہوا ہے یا نہیں، اور سیٹلائٹ کنکٹیویٹی کے ذریعے ہنگامی سروسز منگوانے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

ایپل نے کہا کہ اپنے سستے ماڈل کی طرح آئی فون 14 میں بھی ایک نیا ’ایکشن‘ موڈ استعمال کیا جاسکتا ہے جو ویڈیوز کو ڈرامائی طور پر مستحکم کرتا ہے تاکہ لوگوں کو اب گیمبل جیسے ماہر آلات لے جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

اور آئی فون 14 پرو میں نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ایک نظر ثانی شدہ سیاہ رنگ بھی شامل ہے۔

فون کی قیمت 999 ڈالر یا پرو میکس کے لیے 1099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ موجودہ آئی فون 13 پرو اور پرو میکس کے برابر قیمت ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی