آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر آصف علی اور فرید خان کو سزا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ کے دوران آپس میں الجھنے پر آصف علی اور فرید خان پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آصف علی اور فرید خان کے درمیان یہ واقعہ سات ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا تھا (تصویر: اے ایف پی)

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ کے دوران آپس میں الجھنے پر آصف علی اور فرید خان پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ آصف علی اور فرید خان کو بدھ کو کھیلے گئے میچ کے دوران آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی اننگز کے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر آصف علی کے آؤٹ ہونے کے بعد پیش آنے والے اس واقعے پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آصف علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.6 خلاف ورزی کی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کا یہ آرٹیکل ’انٹرنیشنل میچ کے دوران، تذلیل کرنے یا جارحانہ، نازیبا اشارہ‘ کرنے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب افغان بولر فرید خان کو آرٹیکل 2.1.12 کی خلاف ورزی کرنے کا قصور وار پایا گیا ہے۔ یہ آرٹیکل ’انٹرنیشنل میچ کے دوران کھلاڑی، پلیئر سپورٹ پرسونل، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے فرد (جس میں شائقین بھی شامل) ہیں سے نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ