ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں کیا ہوگا؟

روئٹرز نے اپنے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برطانیہ کے نئے حکمران شاہ چارلس سوم آج قوم سے خطاب کریں گے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی پر بنایا گیا سووینیئر کپ 17 مئی، 2012 کو وسطی لندن میں ایک دکان میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے (اے ایف پی/اینڈریو کووی)

برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی میت جمعے سے شروع ہونے والے 10 روزہ قومی سوگ کے دوران ایڈنبرا اور ویسٹ منسٹر میں رکھی جائے گی۔

شاہی رہائش گاہوں، سرکاری عمارتوں، فوجی اداروں اور دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں میں تعزیت کے پیغامات ریکارڈ کرنے کے لیے کتب رکھی جائیں گی اور یونین پرچم سرنگوں رہے گا۔

کنگ چارلس III اور ان کی اہلیہ اور خاتون اول کیملا جمعرات کی رات بالمورل میں قریبی خاندان کے ساتھ گزارنے کے بعد لندن واپس لوٹ آئیں گے۔

توقع ہے کہ جمعے کو وہ لز ٹرس سے ملاقات میں آخری رسومات کے انتظامات کو باقاعدہ بنانے پر بات کریں گے۔

ہفتہ دوپہر دو بجے سے غیر معمولی اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو جمعے کی دوپہر 12 بجے سے ہاؤس آف کامنز میں ملکہ کو اپنا خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

کامنز حکام کے مطابق ہفتے کے اس اجلاس میں سینیئر سیاسی شخصیات کا نئے بادشاہ سے وفاداری کا حلف اٹھانے کی توقع ہے۔

الحاق کونسل کی طرف سے انہیں باضابطہ طور پر بادشاہ قرار دیا جائے گا، جس کے بعد سینٹ جیمز پیلس میں ایک اعلان پڑھا جائے گا اور وہ ویسٹ منسٹر ہال میں تعزیتی تحریک موصول ہونے کے بعد، کنگ چارلس اس کے بعد برطانیہ کے آبائی ممالک بشمول شمالی آئرلینڈ اور ویلز کا ایک مختصر تقریب کے لیے دورہ شروع کریں گے۔

جیسا کہ ملکہ کا سکاٹ لینڈ میں انتقال ہوا، ان کی میت ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں 24 گھنٹے تک رکھی جائے گی تاکہ قریبی خاندان تعزیت کر سکے۔

کنگ اور کوئین کنسورٹ کی سکاٹ لینڈ سے اس کے بعد واپسی متوقع ہے۔

جاری سوگ کے دوران وسطیٰ لندن میں ویسٹ منسٹر ایبی میں ان کی سرکاری تدفین سے قبل آرچ بشپ آف کینٹربری کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس کے لیے ملکہ کی میت کو لندن منتقل کیا جائے گا جہاں توقع ہے کہ ان کا تابوت تین دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں پڑا رہے گا۔

انہیں ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا، جہاں ان کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ اور اس کے دونوں والدین ملکہ کی والدہ اور جارج ششم بھی دفن ہیں۔

ان کی آخری رسومات اور بادشاہ چارلس III کی تاج پوشی کا دن قومی تعطیلات ہوں گے۔

توقع ہے کہ ملکہ کی میت کے آخری دیدار کے لیے لاکھوں سوگوار آئیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قومی سوگ آخری مرتبہ نو اپریل 2021 کو ڈیوک آف ایڈنبرا کے انتقال کے بعد ان کے اعزاز میں ہوا تھا۔

انہیں ان کی خواہش کے مطابق عوامی دیدار کے لیے نہیں رکھا گیا تھا، لیکن کووڈ-19 کے بحران کی وجہ سے اس وقت بڑے پیمانے پر اجتماعات قانون کے خلاف ویسی ہی تھے۔

ان کی 73 سال سے اہلیہ سماجی دوری کے اقدامات کی وجہ سے آخری رسومات میں اکیلے بیٹھنے پر مجبور ہوئی تھیں۔

یہ سختی انہوں نے ہمیشہ کی طرح غم کے اظہار کے بغیر نہایت اچھے طریقے سے برداشت کی۔

برطانیہ میں آخری شخصیت جو عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں وہ 2002 میں ملکہ کی والدہ تھیں۔

شدید عوامی جذبات کے باوجود 1997 میں شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد برطانیہ میں کسی سوگ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، لیکن 2005 جولائی میں لندن میں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے 52 افراد کے احترام کے اظہار کے طور پر ایک سوگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یادگار لمحات میں سر ونسٹن چرچل کی موت کے بعد 1965 میں برطانیہ میں سب سے اہم واقعہ تھا۔

ان کی میت لندن کے سینٹ پال کیتھیڈرل میں تین دن تک پڑی رہی تاکہ سوگوار وزیراعظم کو آخری خراج عقیدت پیش کر سکیں، جنہیں نازی جرمنی پر فتح کے لیے اتحادی افواج کو آگے بڑھانے کے لیے اعصابی قوت کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔

ملکہ وکٹوریہ نے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی عوامی دیدار کے لیے نہ رکھا جائے۔ جب وہ 1901 میں آئل آف وِٹ کے اوسبورن ہاؤس میں انتقال کر گئیں، تو وکٹوریہ کے ملازموں اور دوستوں کو تعزیت کے لیے تین دن کے لیے ایک نیم نجی سطح پر میت رکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ