گذشتہ ہفتہ بین الاقوامی اعتبار سے ‘ہلاکتوں کا ہفتہ‘ رہا

دنیا کے مختلف ممالک میں حادثات سے کم از کم چار سو افراد ہلاک ہوئے۔

گذشتہ سات دنوں کو اگر بین الاقوامی اعتبار سے ’ہلاکتوں کا ہفتہ‘  کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں حادثات سے کم از کم چار سو افراد ہلاک ہوئے۔

بین الاقومی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے آخری دن یعنی اتوار کو بھارت کی ریاست گجرات میں ایک پل ٹوٹنے سے 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

انڈین ویب سائٹ کے مطابق تادم تحریر اموات کی تعداد141 تک پہنچ چکی تھی جبکہ بی بی سی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس حادثے سے متاثر177 لوگوں کو بچا لیا گیا اور دیگر لاپتہ افراد کی تلاشی جاری ہے۔

اتوار کو ہی صومالیہ میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں100  افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق موغادیشو میں ہفتے کو بارود سے بھری دو کاریں چند منٹ کے فرق سے پھٹ گئیں۔ دھماکوں سے پہلے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو نشانہ بناتے ہوئے ایک حملے میں فائرنگ کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ اور امریکہ نے اتوار کو صومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کی الگ الگ مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق القاعدہ سے وابستہ عسکری گروہ الشباب نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی روز بین الاقوامی ذرائع نے خبر دی کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں گیس کا ٹینکر پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ 

ہفتے کو جنوبی کوریا میں بھی ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے اس سانحے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں ہیلووین پریڈ میں بھگدڑ مچنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

خبررساں ایجنسی روئٹرز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ 149 زخمی ہیں جن میں سے 33 کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں کم از کم دو درجن افراد غیر ملکی بھی شامل تھے۔

گذشتہ جمعے کو فلپائن میں آنے والے طوفان سے تادم تحریز 98 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق علاقے کے سول ڈیفنس چیف ناگیب سیناریمبو نے کہا ہے کہ’ دو دن گزر جانے کے بعد کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات تقریباً صفر ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔‘

قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق 63 افراد اب بھی لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا